12:36 , 24 جون 2026
Watch Live

کراچی اور ملک بھر میں سردی کی شدت، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

سردی کی شدت

کراچی — شہر قائد میں سرد ہواؤں کے اثرات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے، اور شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم رہے گا۔ اسکردو میں منفی 10 سے منفی 8، گلگت میں منفی 6 سے منفی 4، کوئٹہ میں منفی 4 سے منفی 2، اور زیارت، قلات و استور میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی توقع ہے۔

میدانی علاقوں میں بھی سردی برقرار رہے گی۔ اسلام آباد میں 3 سے 5، پشاور میں 2 سے 4، لاہور میں 8 سے 10، اور ملتان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سردی اور بارش میں فلسطینی بے یار و مددگار، امداد معطل

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ اس کے باعث ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10، گلگت میں منفی 6، کوئٹہ میں منفی 4، بگروٹ میں منفی 2، مظفرآباد میں 4، پشاور میں 3، لاہور میں 9، اسلام آباد میں 4، اور کراچی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس استعمال کرنے اور صبح و رات کے اوقات میں سفر میں محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION